Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جنگی قیدی بنائی گئی تین اسرائیلی خواتین کا نیتن یاھو کو پپغام

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں میں سے تین خواتین نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ کی پوزیشن کا مطلب یہ کہ آپ چاہتے ہیں ہم مارے جائیں‘۔

حماس کی جانب سے پیر کو ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں تین خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اسرائیلی شہری ہیں۔ حماس کی جانب سے جاری 76 سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھائی گئی خواتین کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ویڈیو میں تین خواتین دکھائی ہیں۔ تاہم انہوں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ تمام زیر حراست افراد کی رہائی کے لیے معاہدہ کرے۔

اس ویڈیو میں ان خواتین میں سے ایک کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’ہمیں قید میں 23 دن گزر چکے ہیں۔ اب جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔‘ وہ خاتون کہتی ہیں کہ ’گذشتہ روز اغوا ہونے والوں کے خاندان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی گئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ جنگ بندی ہونی تھی۔‘’آپ (بنیامین نیتن یاہو) ہمیں چھڑوانے والے تھے۔ آپ کو ہمیں چھڑوانا چاہیے۔‘وہ مزید کہتی ہیں کہ ’اس سب کے بجائے ہم آپ کی سیاست، سکیورٹی اور فوجی افراتفری میں گھسیٹے جا رہے ہیں۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’کیوں کہ آپ نے سات اکتوبر کو جو گند پھیلایا ہے۔ کیوں کہ وہاں پر کوئی فوج نہیں تھی۔‘ ’کوئی نہیں آیا۔ کسی نے ہماری آواز نہیں سنی۔ ہم معصوم شہری جو اسرائیل کی ریاست کو ٹیکس دیتے ہیں یہاں شیوی میں بے حال بیٹھے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ ہمیں قتل کر رہے ہیں۔ آپ ہم سب کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ہم سب کو قتل کرنے کا کوئی راستہ ڈھونڈنا چاہتے ہیں۔‘

ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا انتہائی برہمی سے کہتی ہیں کہ ’کیا آپ نے پہلے ہی کافی لوگوں کو قتل نہیں کر لیا؟ کیا پہلے ہی بہت سے اسرائیلی شہری قتل نہیں ہو چکے؟‘

’ہمیں آزاد کروائیں۔ ہم سب کو آزاد کروائیں۔ ان کے قیدیوں کو آزاد کروائیں۔ ہمیں اپنے خاندان کے پاس واپس بھجوائیں اور ابھی بھجوائیں۔ ابھی!‘

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے پیر کو حماس کی اس ویڈیو کو ’ظالمانہ نفسیاتی پروپیگنڈا‘ قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan