Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے اظہار یکجہتی پر پاکستانی قوم کے شکر گذار ہیں: ھنیہ

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسماعیل ھنیہ نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ’غزہ مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین اور غزہ کے عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آپ کا یہ عظیم الشان مارچ ایک جانب امریکا کے لیے پیغام ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ کے عوام کے قتل عام کے لیے حمایت کا اعلان کیا اور غزہ کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے عام کے لیے ہر قسم کا اسلحہ اسرائیل کو فراہم کیا۔

دوسری جانب یہ اسرائیل کی ناجائز غاصب حکومت کے لئے پیغام ہے کہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے اور ہم اس کی ایک انچ سے بھی دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ تیسری جانب غزہ کے لئے بالخصوص اور تمام فلسطینیوں کے لیے بالعموم یہ پیغام ہے کہ آپ اس معرکے میں اکیلے نہیں بلکہ امت مسلمہ تمہاری پشت پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے مجاہدین اور فلسطین کے عوام نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے دشمن کے مقابل ایک طوفان برپا کردیا ہے جس نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے جو وہ مسجد اقصی کو منہدم کرنے اور مسجد اقصی پرقبضہ کر نے کیے کر رہے تھے، اور جو یہ سمجھتے تھے کہ غزہ کے عوام کو دائمی محاصرے میں اور فلسطینی عوام کو دائمی غلامی میں رکھیں گے اور جنہوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے اسرائیلی جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو مسلمان ممالک سے تسلیم کروانے کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اسرائیل اور امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب 120 ممالک نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستانی عوام نے اور بالخصوص جماعت اسلامی نے ہمیشہ القدس اور فلسطین کے بارے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ دوٹوک موقف کا اظہار کیا ہے۔

’’میں آپ کے اس عظیم الشان مظاہرے کے توسط سے پوری  پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتا ہوں اور فلسطینی عوام کی جانب سے احترام پیش کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے بیان پر خراج تحسین اور پاکستان کاشکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan