Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے یکجہتی: انصار اللہ کا بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی جہاز پر حملہ

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)یمنی انصار اللہ گروپ نے بحیرہ احمر میں سفر کے دوران ایک اسرائیلی جہاز کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی حمایت سے شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

انصاراللہ نے گذشتہ شام ایک بیان میں کہا کہ اس کی فورسز نے اسرائیلی جہاز MSC Sky کو اس وقت نشانہ بنایا جب یہ بحیرہ احمر میں سفر کر رہا تھا اور اسےگائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا کہ اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنانے کا عمل ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک مخصوص آپریشن کے بعد کیا گیا جس نے امریکی اور دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنایا اور اس میں متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔

“انصار اللہ” گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی افواج مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف اسرائیلی جہاز رانی یا نیوی گیشن کو روک رہی ہیں۔ جب تک جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اس وقت تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan