Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ:صفر کے فاصلے سےجھڑپ،14 اسرائیلی فوجی جھنم واصل،3 ٹینک تباہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین شمالی غزہ کی پٹی میں 4 اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملے میں کامیاب ہو گئے، جس کے بعد جمعرات کے روز ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

القسام بریگیڈز کے ایک فیلڈ ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ مجاہدین گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا میں صفر کے فاصلے سے 3 گاڑیوں کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے۔

القسام نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر مختصر بیانات میں کہا کہ اس کے مزاحمت کار غزہ شہر کے شمال مغرب میں 4 صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے اور الشجاعیہ کے پڑوس میں ال یاسین 105 گولوں سے 3 صیہونی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

القسام نے تصدیق کی کہ دن کے وقت اس کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے شمال میں 4 فوجی گاڑیوں اور دو اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو ال یاسین 105 گولوں سے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ ال یاسین کے ساتھ دو مرکاوا ٹینکوں کوغزہ شہر اور ایک کو جنوب مشرقی غزہ میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

بعد ازاں جمعرات کی شام القسام نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے خان یونس شہر میں ایک اسرائیلی ٹینک کو یاسین 105 گولے سے تباہ کیا، جس سے اس میں آگ لگ گئی۔

القسام نے کہا کہ اس نے صوفہ فوجی امدادی مقام پر قابض ہجوم پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا: “ہمارے مجاہدین اور القدس بریگیڈز نے خان یونس شہر کے مشرقی محور میں گھسنے والی دشمن افواج کے ایک اجتماع پر مارٹر گولوں سے بمباری کی۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan