Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری، ایک رہائشی مکان پر بمباری میں چالیس فلسطینی شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق گيارہ فلسطینی جنوبی غزہ میں واقع علاقوں پر صیہونی حملوں میں شہید ہوئے۔
یہ ایسی حالت میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے غزہ کے رہائشی علاقوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں تاکہ فلسطینی عام شہریوں کو نشانہ کر اپنی شکست کی پردہ پوشي کر سکیں۔
غاصب صیہونی حکومت، جنگ کے میدان میں تحریک مزاحمت کی جوابی کارروائيوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بے بسی کے عالم میں مسلسل شکست کا سامنا کر رہی ہے اور گذشتہ چند دنوں کے دوران اس نے اپنی جارحانہ کاروائيوں پر سخت ہزیمت اٹھائی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے تحریک مزاحمت کو شکست دینے کے لئے غزہ کے سارے راستے بند کر دیئے ہیں تاکہ تحریک مزاحمت جھکنے پر مجبور ہوجائے مگر تحریک مزاحمت کے طوفان الاقصی نے، صیہونی حکام کے ہوش اڑا دیئے اور ان کے حامی یورپ و امریکہ کو حواس باختہ کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan