Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پرقتل عام جاری،1,354 اجتماعی قتل، کل شہدا کی تعداد 14,128 ہوگئی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر چھیالیسویں روز جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد (14,128) سے زائد ہوگئی ہے، جن میں 5,840 سے زائد بچے اور 3,920 خواتین شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ شہداء میں سے 69 فیصد بچے اور خواتین کی کیٹیگری میں ہیں۔

“سرکاری میڈیا پرسن” نے جارحیت کی تازہ ترین پیش رفت پر اپنے روزانہ کے بیان میں اشارہ کیا کہ قابض فوج نے 1,354 سے زیادہ اجتماعی قتل عام کیے، جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد 6,800 سے زیادہ تک پہنچ گئی۔ وہا تو ملبے تلے دبے ہوئے یا جن کی لاشیں گلیوں اور سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔لاپتا افراد میں 4500 سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ طبی عملے کے شہداء کی تعداد 205 تک پہنچ گئی ہے جن میں ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکس کارکن شامل ہیں۔22 سول ڈیفنس کے عملے کے کارکن، 62 صحافی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے چھالیس روز میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33,000 سے تجاوز کرگئی، جن میں سے 75 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین تھیں۔

تباہ ہونے والے سرکاری ہیڈ کوارٹرز کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ اس دوران 266 اسکول تباہ کیےگئے۔

جبکہ مکمل طور پر تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد 83 تک پہنچ گئی۔3 گرجا گھروں کو نشانہ بنانے کے علاوہ جزوی طور پر تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد 170 مساجد تک پہنچ گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan