غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 7 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 71 شہری شہید اور 102 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی دشمن کی ننگی جارحیت میں 32,916 شہید اور 75,494 زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔