غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)آج سوموار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا73 واں دن ہے۔
آج بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور
اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے آج پیر کے روز بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں گھروں،پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔
خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ سے تعلق رکھنے والے شہید حسن ابو یوسف کا جسد خاکی آج صبح ایک گدھا گاڑی پر ہسپتال لایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے طیاروں نے ایمبولینسوں پر بمباری کی وجہ سے انہیں متاثرہ مقام تک نہیں پہنچایا جا سکا۔
آج صبح قابض افواج نے شمالی بطن السمین، جوراۃ اللوط اور قیزان ابو رشوان میں نقل مکانی کے نئے احکامات پر مشتمل کتابچے گرائے۔
قابض فوج نے نصیرات کے شمال مغرب میں الیکٹرسٹی کمپنی کے اطراف میں شہریوں کی زمینوں اور گھروں پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔
غزہ میں الشفاء ہسپتال کی خصوصی سرجیکل عمارت پر اسرائیلی بمباری میں متعدد شہید ہو گئے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے الجزیرہ کو بتایا کہ جبالیہ میں اسرائیلی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں 110 شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نے مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران غزہ شہر کے الزیتون اور الشجاعیہ محلوں پر شدید بمباری کی۔
دراندازی کے علاقوں میں شدید جھڑپوں کے درمیان اسرائیلی توپ خانے نے خان یونس کے مرکز، مشرق اور شمال مغرب میں بڑے علاقوں پر بمباری بھی جاری رکھی۔
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے توپخانے کی گولہ باری کے ساتھ مل کر خان یونس کے مشرقی علاقوں میں فائرنگ کی۔