Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید چھ فلسطینی شہری شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے الگ الگ حصوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کل بدھ کو مزید چھ فلسطینی شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پر حملے کے نتیجے میں ایک شہری کی شہادت اور 4 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ متاثرین کو غزہ کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ کل صبح سے اب تک ہونے والی جارحیت میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، جن میں 5 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے کل دوپہر سے شام تک 50 سے زائد حملے کیے، جن میں سے بیشتر غزہ کی پٹی کے الگ الگ علاقوں میں زرعی زمینوں میں کیے گئے۔ ان حملوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں شہید ابو علی مصطفیٰ بریگیڈز نے شہداء کے خون کا بدلہ اور جرائم کے جواب میں آپریشن ’’حریت پسندوں کا‘‘ کا مقابلہ کےعنوان سے اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے میزائل اور آرٹلری یونٹس سے اپنے 4 بہادر مجاھدین کی شہادت کا اعلان کیا۔ یہ چاروں مجاھدین بزدل صہیونی دشمن کی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء میں خان یونس کے محمد یوسف ابو طعیمہ، شہید علا ماہر ابو طعیمہ ،رفح سے شہید ایمن کرم صیدم شہید علم سمیر عبدالعزیزشامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے بہادرمجاھدین کا خون گرتا ہے ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم مزاحمت جاری رکھیں گے اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قابض ریاست دشمن کو فلسطینیوں کے قتل عام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan