Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 84واں دن، وحشیانہ دہشت گردی اور جنگی جرائم

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)آج جمعہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 84 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

آج بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپخانے نے آج جمعہ کے دن غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پربمباری اور پرتشدد حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے۔

میڈیکل ٹیموں نے شہید عبدالناصر احمد کلاب کی لاش خان یونس کی القسام اسٹریٹ سے برآمد کی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ المغازی کیمپ کے جنوب مشرق میں واقع التلبانی اور اسماعیل خاندانوں کے گھروں پر قابض فوج کےفضائی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 سے زائد ہوگئی ہے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں مغازی کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

النصیرات میں الھور، صیدم اور جابر خاندانوں کے گھروں پر اسرائیل کے پرتشدد حملوں میں 20 فلسطینی شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات المغازی اور البریج کیمپوں پر وحشیانہ بمباری کی۔

قابض فوج نے المغازی کیمپ کے مشرق میں واقع زعفران مسجد کو بمباری سے شہید کردیا۔

قابض فوج غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں اپنی دراندازی جاری رکھے ہوئے ہے جہاں قابض فوج اور فلسطینی مجاھدین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan