Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پراسرائیلی جارحیت کا 19 واں دن، مزید درجنوں فلسطینی شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی جارحیت اپنے انیسویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ صہیونی فوج مسلسل قتل عام، بمباری اور عام شہریوں کو ماورائے عدالت بے دردی سے قتل کرنے کے جرم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری طرف غزہ کے باسی اسرائیلی ناکہ بندی اور ظالمانہ محاصرے کے باوجود دشمن کی مسلط کی گئی جنگ کے خلاف ثابت قدم ہیں۔

بدھ کی صبح شمالی غزہ کی پٹی پر صہیونی بمباری کے نتیجے میں الاقصیٰ ٹی وی کے دو صحافی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

میڈیا ذرائع نے صحافی سعید الحلبی کی شہادت کی تصدیق جبالیہ کیمپ میں قابض فوج کی جانب سے ان کے گھر پر بمباری کے بعد کی گئی ہے۔

قابض دشمن کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے علاقے النجمہ میں “ابو سعود” خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

ہمارے نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں المعسکر کے علاقے میں ابو الریش اسٹریٹ پر عامر خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی جس سے ایک خاتون اور ایک بچہ شہید ہو گئے۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز خان یونس میں گھر کو نشانہ بنانے والے شہری سمیر زیاد کمال القدرہ کی شہادت کا بھی اعلان کیا۔

قابض اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کی الجالہ اسٹریٹ پر ایک مسجد کو تباہ کر دیا۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے جبالیہ کے وسط میں النزہ اسٹریٹ پر صفائی کے سامان سے بھری بیرک پر بمباری کی۔

وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے غزہ شہر کے جنوب میں جبالیہ کے علاقے الحوجہ، تل الھوا، النصیرات کیمپ اور دیگر مقامات پر شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اب تک 16 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ شہر کے جنوب میں القدس ہسپتال کے قریب الحلیس کی عمارت پر قابض طیاروں کی بمباری میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کے مغرب میں الشاطی کیمپ میں غبین خاندان کے ایک گھر اور جبالیہ کیمپ میں العجرمہ اسٹریٹ پر ایک مکان پر بمباری کی، جب کہ غزہ کے شہر رفح کے مختلف علاقوں پر 15 سے زائد پرتشدد بمباری کی گئی۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں کی وسطی غزہ کی پٹی میں مغازی کیمپ میں ایک بیکری پر بمباری کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

قابض طیاروں نے خان یونس کے علاقوں معن، قا القرین، الفخاری، اباسان اور خزاعہ کے علاقوں میں بیلٹ آف فائر کی شکل میں 15 سے زائد حملے بھی کیے، جب کہ توپ خانے کی شدید گولہ باری جاری ہے۔

قابض فوج کی بمباری اور قتل عام کا یہ سلسلہ ایک ایسے خونی دن کے بعد آیا ہے جس کے دوران درجنوں قتل عام کیے گئے اور شہداء کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی۔

منگل کی شام غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض فوج نے گذشتہ چند گھنٹوں میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف 47 قتل عام کیے ہیں جس میں 704 شہید ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملے میں اب تک ساڑھے پانچ ہزار فلسطینی شہید اور پندرہ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan