Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں 41 فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اکتالیس فلسیطنی شہید ہوگئے- ان میں سے تیئیس افراد غزہ میں امداد کی تقسیم کی ذمہ دار کمیٹیوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق  صہیونی فوج نے غزہ شہر کے الکویت اسکوائر میں انسانی امداد کی تقسیم کی ذمہ دار قبائیلی کمیٹیوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران کم از کم تیئیس افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب موصولہ رپورٹ کے مطابق پندرہ فلسطنی النصیرات پر بمباری میں شہید ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں پندرہ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں-

فلسطین کی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جنگ کو ایک سو پینسٹھ دن گذرنے کے باوجود ابھی بھی اس علا‍قے پر اسرائیل کے جارحانہ حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں آغاز جنگ سے اب تک اکتیس ہزار آٹھ سو انیس فلسطینی شہید ہوچکے ہيں – غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ  اس مدت میں چوہتر ہزار کے قریب فلسطینی، اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں زخمی ہوئے ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan