غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک 14000 سے زیادہ فلسطینی بچے مارے جاچکے ہیں۔ یونیسیف نے ایک بار پھرجنگ بندی کے مطالبے کی تجدید کی۔
یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “موجودہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ غزہ میں 14,000 سے زیادہ بچے اور بچیاں شہید ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “شاید ہمیں آہستہ آہستہ کہنا چاہیے چودہ ہزار بڑی تعداد نہیں کیونکہ ہر روز دسیوں بچے شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔
ایلڈر نے مزید کہا کہ “شاید ہمیں کچھ کرنا چاہئے اور یہ یقینی طور پر رفح میں فوجی حملہ نہیں ہونا چاہیے”۔
بین الاقوامی تنظیم کے اہلکار نےغزہ کی پٹی میں “فوری جنگ بندی” کا مطالبہ کیا۔
سات اکتوبر سے اسرائیل غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے جس میں سوا لاکھ فلسطینی شہید، زخمی یا لاپتا ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔