Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القدس بریگیڈ کے کمانڈر “ابو شجاع” تین ساتھیوں سمیت شہید

طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ میں طولکرم بٹالین کے کمانڈر سمیت پانچ مزاحمت کار طولکرم کے “نور شمس” کیمپ میں ایک گھر کو صیہونیوں کی طرف سے نشانہ بنانے کے بعد شہید ہو گئے۔

قابض فوج نے القدس بریگیڈز میں طولکرم بٹالین کے کمانڈر محمد جبر (ابو شجاع) کو نور شمس کیمپ میں مزاحمت  کاروں کےساتھ ایک مکان پر بمباری کرکےشہید کرنے کا اعلان کیا۔

طولکرم کی مساجد میں بھی قائد (ابو شجاع) کا سوگ منایا گیا جو دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے بہادرانہ جھڑپ کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہید ہو گئے تھے۔

اسی بمباری میں تین دیگر مزاحمتی کارکن (جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی) بھی شہید ہوئے۔ قابض فوج نے مکان کو 20 گھنٹے سے زائد محاصرے میں رکھا اور مجاھدین نے دشمن فوج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan