Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں المناک ہلاکتوں کی مذمت،فلسطینی ریاست قائم کی جائے:گوتیرس

کمپالا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی “افسوسناک” ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے ریاست کے قیام میں رکاوٹ کو ناقابل قبول قرار دیا۔

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں 77 ممالک کے علاوہ چین کے گروپ کے سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر گوتیرس نے کہا کہ “اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر میرے دور میں غیر معمولی پیمانے پر عام شہریوں کو ہلاک کیا”۔

“یہ دل دہلا دینے والا اور مکمل طور پرناقابل قبول عمل ہے”۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ ایک غیرمستحکم خطہ ہے اور ہمیں پورے خطے میں تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔‘‘

گوتیریس نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے دو ریاستی حل کو مسترد کرنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو ریاست کے قیام کے حق سے محروم کرنے سے “تنازعہ طول پکڑے گا، جو عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

ہفتے کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے خلاف جنگ کے خاتمے کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیانات کو بظاہر مسترد کر دیا۔

اتوار کو پٹی میں وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 25,000 سے زیادہ فلسطینی شہید 2.3 ملین افراد کی زیادہ تر آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan