Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں آتش زدگی سے سات بچوں سمیت کم از کم 21 جاں بحق، متعدد زخمی

ساڑھے پندرہ برسوں سے اسرائیلی محاصرے میں فلسطین کے سب سے گنجان آباد علاقے غزہ میں آگ بھڑکنے سے سات بچوں سمیت کم از کم 21 افراد جل کر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کا طویل محاصرہ بھی اس زیادہ جانی نقصان کا سبب بنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں سے بھی پہنچنا ممکن نہ تھا۔ جمعرات کے روز غزہ کی پٹی پر یہ آگ جبالیہ کیمپ میں ایک بلڈنگ کو لگی تھی۔ جس پر شدید محاصرے کی وجہ سے بروقت کنٹرول نہ کیا جاسکا۔ نتیجتاً بھاری جانی نقصان ہو گیا۔

غزہ کے شہری دفاع کے یونٹ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ آگ سے جھلس کر مرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 کی تصدیق کی ہے۔ انڈونیشیا کی طرف سے قائم کیے گئے ایک مقامی ہسپتال کے انتظامی سربراہ صالح ابو لیلیٰ کے مطابق آگ سے جھلسی ہوئی آنے والی لاشوں میں سے کم از کم سات بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب عمارات میں آگ لگنے کی وجوہات ابھی کنفرم نہیں ہو سکی ہیں۔ البتہ شہری دفاع کی یونٹ کے سربراہ کے بقول گھر میں سردیوں کے لیے ایندھن ذخیرہ کیا جا رہا تھا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی۔

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے آگ پر قابو پانے اور متاثرہ افراد کے لیے مدد کی پیش کش کی گئی ہے۔ اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ طبی و دیگر ہر نوعیت کی مدد فوری طور پر غزہ بھجوائی جائے۔

صدر محمود عباس نے اسرائیلی اتھارٹی سے بھی کہا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے تاکہ آگ لگنے کے اس واقعہ سے متاثرہ افراد کو بچایا جا سکے۔ فلسطینی اتھارٹی کے سینئیر افسر حسین الشیخ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اسرائیل سے علاقے میں مدد لے جانے کے لیے محاصرہ ختم کیا جائے۔

عمارت میں آگ لگنے کے وقت عمارت کے سامنے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جبکہ چھت سے آگ اور دھویں کے شعلے بلن ہوتے جا رہے تھے۔

واضح رہے جبالیہ بھی ایک پناہ گزین کیمپ ہے لیکن دوسرے بہت سے اس میں بھی اب باقاعدہ مکان وغیرہ تعمیر ہو چکے ہیں۔ ان کئی دہائیوں سے قائم پناہ گزین کیمپوں کی آبادی بھی کافی زیادہ ہو چکی ہے۔

غزہ کی بندی جو اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے عملا ایک کھلی جیل ہے اس کی آبادی بھی 23 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ یہ دنیا کے گنجان ترین علاقوں میں شامل ہے۔ یہاں بجلی کا نظام لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عام طور پر متاثر رہتا ہے اس سال غزہ کو مجموعی طور پر روزانہ 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس وجہ سے مٹی کے تیل سے جلنے والے لیمپ عام طور پر آگ کے بھڑکنے کا باعث بنتے رہتے ہیں۔ اسی طرح کوئلہ جلانے سے بھی اگ بھڑکنے کا خطرہ رہتا ہے۔ حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کیا جاسکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan