Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں پرتشدد جنگ جاری، مجاھدین کے ہاتھوں دشمن فوج زخم چاٹنے پر مجبور

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج اور فلسطینی مجاھدین کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

غزہ میں زمینی دراندازی کرنے والی قابض فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ان جھڑپوں میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

جمعرات کو قابض فوج اور مجاھدین کے درمیان لڑائی میں صفر کے فاصلے سے ہونے والی جھڑپوں میں دشمن کے کئی ٹینک تباہ اور کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی گورنری اور غزہ شہر کے مغرب اور جنوب میں دراندازی کی لکیروں میں اب بھی شدید جھڑپیں سنائی دے رہی ہیں۔اس دوران گولیوں کے تبادلے اور بمباری کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

قابض فوج نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جاری لڑائی میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

اس طرح گذشتہ سال 27 اکتوبر کو غزہ میں اپنی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک قابض فوج کی سرکاری طور پر تسلیم شدہ ہلاکتوں کی کل تعداد 51 ہو گئی ہے، جب کہ مزاحمتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کا جانی نقصان اعلان کردہ تعداد سے کئی گنا زیادہ ہے۔ دشمن غزہ کے محاذ پر اپنی فوج کی ہلاکتوں کو چھپا رہا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی کارروائی 7 اکتوبر سے جاری ہے۔

اس لڑائی میں اسرائیل نے اپنے سولہ سو فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے تمام محاذوں پر 11 اسرائیلی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پرتباہ کر دیا ہے اور کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan