Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں پریڈ کے دوران دھماکے میں 5 افراد شہید، 19 زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر ملکہ کیمپ میں پرامن مارچ اور پریڈ کے دوران بدھ کی شام ایک حادثاتی دھماکے میں پانچ نوجوان شہید اور 19 زخمی ہو گئے۔

وزارت صحت نے 5 نوجوانوں کی شہادت اور 19 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

شہید ہونے والوں میں 18 سالہ براء وائل الزرد، محمد عمر قدوم، احمد عزالدین الجعبری اور ناصر رامی نوفل شامل ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں  نے اس واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کےاہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

قیدی تحریک کی سپریم نیشنل کمیٹی نےپانچ نوجوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

اسیران تحریک نے پریس بیان میں زور دیا کہ فلسطینی شہداء کا یہ خالص خون قابض دشمن کے لیے ایک لعنت اور پھٹکار ثابت ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan