Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں فلسطینی مقاومت کا میزائل تجربہ

۔ فلسطینی میڈیا نے خبر دی ہے کہ غزہ میں مقاومت نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے تناظر میں ایک جدید میزائل تجربہ کیا ہے۔ فلسطینی مقاومت نے گزشتہ روز جمعے کی صبح اپنی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کی خاطر ایک میزائل تجربہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں شہاب نیوز نے رپورٹ دی کہ فلسطینی مقاومت نے اپنی جنگی آمادگی میں اضافے اور ہدف کو نشانہ بنانے میں بہتری کی خاطر سمندر کی جانب ایک میزائل فائر کیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی مقاومت، صیہونی رژیم سے ممکنہ تصادم کے پیش نظر وقتاََ فوقتاََ سمندر کی جانب میزائل تجربات کرتی رہتی ہے۔ مقاومتی فورسز کی جانب سے ساحل سے سمندر تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات اس حد تک موثر ہیں کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ہونے والی تین روزہ جنگ میں صیہونی بحری جہاز نہ تو کسی آپریشن میں شریک ہوئے اور نہ ہی غزہ کے ساحل کے نزدیک آئے۔ اس جنگ میں صیہونی رژیم کو خطرہ تھا کہ جہاد اسلامی کے عسکری ونگ “سرایا القدس” کے پاس ساحل سے سمندر تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan