Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری، شہداء کی تعداد 24285 ہوگئی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور نہتے فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز مزید درجنوں فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کردیا گیا جس کے بعد سات اکتوبر سے جاری جارحیت میں شہداء کی تعداد 24285 ہوگئی ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہر گذرتے لمحے میں شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزارت صحت کے اس اعلامیے کے مطابق زخمی فلسطینیوں کی تعداد اب 61154 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور ٹینکوں کی گولہ باری کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

غزہ کی جنگ کے ایک سو دن مکمل ہونے پر یومیہ اوسط اموات کی تعداد 239 سے زیادہ ہو گئی تھی۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ حماس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 158 فلسطینی شہری شہید اور 320 زخمی ہو گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan