Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سےدودھ نہ ملنے سے6 شیرخوار شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے شیرخوار بچوں کو دودھ نہ ملنے کی وجہ سے گذشتہ روز 6 بچے شہید ہوگئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کے خان یونس کے علاقے میں موجود کمال عدوان ہسپتال میں آکسیجن اور خوراک کی کمی وجہ سے مزید سات بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بدھ کے روز کہا کہ خوراک کی قلت کے نتیجے میں الشفا میڈیکل کمپلیکس میں دو بچوں کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں انسانیت سوز تباہی کو روکنے کے لیے فوری طور پر امداد فراہم کریں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج نسل کشی کے ہاتھوں نسل کشی روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کا اخلاقی اور انسانی امتحان ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan