Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5,424 طلباء شہید

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5,424 طلباء شہید اور 9,193 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت نے آج منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے طلباء کی تعداد 5,379 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 8,888 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے طلباء کے علاوہ مغربی کنارے میں 48 طلبا شہید 305 زخمی ہوئے جب کہ 97 طلباء کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزارت تعلیم کے مطابق غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیلی بمباری میں 255 اساتذہ شہید اور 891 دیگر زخمی ہوئے، جب کہ مغربی کنارے میں 6 زخمی اور 73 سے زائد اساتذہ کو گرفتار کیا گیا۔

وزارت تعلیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 286 سرکاری اسکولوں اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مہاجرین (اونروا) سے وابستہ 65 پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ان میں سے 111 کو شدید نقصان پہنچا۔40 مکمل طور پر تباہ، جب کہ 57 اسکولوں کی عمارتیں نا قابل استعمال ہوگئیں۔

بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ غزہ کی پٹی میں 620,000 طلباء جارحیت کے آغاز سے اب تک اپنے اسکولوں سے محروم ہیں، جب کہ زیادہ تر طلباء نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں اور انہیں صحت کی مشکل حالات کا سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan