Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیل کے طرز عمل جنگی جرم اور نسل کشی ہے:اسپین

میڈرڈ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )ہسپانوی وزیر برائے سماجی حقوق ایونی پلارا نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے  کہا کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ کررہا ہے وہ “جنگی جرم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی” ہے۔

غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں پلارا نےکہا کہ اسرائیل نے لاکھوں لوگوں کو بجلی، خوراک یا پانی سے محروم کر دیا ہے۔ وہ شہریوں کے خلاف بمباری کی کارروائیاں کر رہا ہے، جو کہ اجتماعی سزا اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اسے جنگی جرم قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یورپی یونین اور امریکا پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کو امتیازی سلوک، نسل پرستی اور جارحیت کی پالیسی پر عمل کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں جو کہ ہسپانوی وزیر کے مطابق انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ایک مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہسپانوی اور عرب سول تنظیموں کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کی گئی تھی۔

مظاہرے میں حکمران حکومتی اتحاد کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ہسپانوی شہروں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے اور یورپی یونین کے موقف کی مذمت کرنے کے لیے بہت سے مظاہروں اور مارچوں کا مشاہدہ کیا گیا۔

اسپین اور بعض یورپی ممالک کی طرف سے کھل کر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے خلاف کارروائیون کی مذمت کی جا رہی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کا آج دسواں دن ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ دس ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan