Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ہولوکاسٹ: جنگی جرائم کا تسلسل،82 ویں دن کے اہم واقعات

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی قابض فوج کے غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں، ٹینکوں اور توپ خانے سے حملے جاری رہے۔ ان حملوں میں بے گھر ہونے والےشہریوں، گھروں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مزید دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

خان یونس میں ہلال احمر کے مقامی ہیڈ کواٹر کے  قریب جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے وحشیانہ حملے اور طیاروں سے کی گئی بمباری میں  کم سے کم 20 فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی خاندانوں کے اجتماعی قتل عام کے 16 جنگی جرائم سامنے آئے جب میں 195 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اشرف القدرہ نے بتایا کہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 21.110 اور 55.243 زخمی ہو چکے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ خان یونس میں معن اور عبسان کے مقامات پر اسرائیلی بمباری میں چار فلسطینی شہید ہوئے۔

ادھر بیت حانون میں مقامی صحافی حسان شبات نے بتایا کہ شہر میں اسرائیلی طیاروں کی اندھا دھند جارحیت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی ٹیلی کام کمپنی نے بتایا کہ بدھ کے روز بعض مقامات پر موبائل فون سروس بہ تدریج بحال ہونا شروع ہوگئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے کل بدھ کو خان یونس میں شاہراہ الکتیبہ، شاہراہ نمبر پانچ اور خان یونس کے وسط میں بمباری کی جب کہ کئی مقامات پر مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

ادھر الشفاء ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی بمباری میں ایک خاتون سمیت کم سے کم دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan