Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں غذائی قلت اور پانی کی کمی وجہ سے 18 کم سن بچے شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں غذائی قلت اور پانی کی کمی سے شہید والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

القدرہ نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ یہ اضافہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غذائی قلت اور پانی کی کمی کے نتیجے میں ایک 15 سالہ لڑکی کی شہادت کے بعد ہوا ہے۔

انہوں نے خبردارکیا کہ شمالی غزہ میں قحط مہلک سطح تک پہنچ گیا ہے، خاص طور پر بچوں، حاملہ خواتین اور دائمی بیماروں میں متبلا لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قحط گہرا ہوتا جا رہا ہے اور اگر جارحیت بند نہ کی گئی اور انسانی اور طبی امداد فوری طور پر داخل نہ کی گئی تو ہزاروں شہری موت سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی غاصب فوج شمالی غزہ میں ہزاروں بھوکے لوگوں کے خلاف جان بوجھ کر ہولناک اور پے در پے قتل عام کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan