Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ایئر ڈراپ “پروپیگنڈا ڈسپلے آپریشن” میں 5 فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں سرکاری انفارمیشن آفس نے کہا ہے کہ “پٹی کی فضائی حدود میں ہونے والے بے ترتیب ہوائی جہاز کےایئر ڈراپ آپریشن کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔ یہ سامان بلندی سے شہریوں پر گرایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری میڈیا نےکہا کہ غزہ کے محصورین اور جنگ سے تباہ حال عوام کی بہتری اور بھلائی فضا سے سامان گرانے میں نہیں۔ زمین کے راستے کھولے جائیں، قحط کو گہرا ہونے سے روکا جائے اورفوری طور پر ہزاروں ٹن امداد غزہ منتقل کی جائے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “امدادی لینڈنگ کی کارروائیاں ایک انسان دوست، انسانی اور خدمت کے کردار کے بجائے ایک دکھاوے اور پروپیگنڈے کا کردار ادا کرتی ہیں”۔

7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔

پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 30,878 شہید اور 72,402 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریباً 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan