Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ادویات کی فراہمی کی ڈیل ہماری شرائط پر طے پائی ہے:ابو مرزوق

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہےکہ غزہ کی پٹی میں ادویات کی فراہمی کی ڈیل حماس کی شرائط پر طے پائی ہے۔

ابو مرزوق نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا کہ حماس کی قید میں اسرائیلی قیدیوں کو ادویات کی فراہمی کی درخواست ریڈ کراس کی طرف سے آئی تھی۔ اس حوالے سے حماس نے کچھ شرائط رکھیں۔ ان شرائط میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ادویات کے سامان کی تلاشی نہ لینے کی شرط بھی شامل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرائط میں شامل ہے کہ ” اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے دوائی کے ہرڈبےپرفلسطینیوں کے لیے ایک ہزار ڈبے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ کہ دوائی ایک ایسے ملک کے ذریعے فراہم کی جائے گی جس پر ہم بھروسہ کرتے ہیں۔ ریڈ کراس دوائیوں کو چار ہسپتالوں میں رکھے گا اور غزہ کو مزید امداد اور خوراک فراہم کی جائے گی‘‘۔

ابو مرزوق نے مزید کہا کہ ” 100 دنوں کی اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مقدار، ثالث، تقسیم کے طریقہ کار اور شمالی غزہ تک ادویات کی ترسیل کا تعین ہم نے خود کیا”۔

قبل ازیں قطری وزارت خارجہ نے منگل کو فرانس کے تعاون سے اسرائیل اور حماس تحریک کے درمیان ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے ثالثی کی کامیابی کا اعلان کیا جس میں غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ادویات کی فراہمی کے بدلے میں غزہ کے شہریوں کے لیے امداد کی فراہمی شامل ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ دوائیں اور امداد بدھ کو مصری شہر العریش بھیجی گئی۔ یہ ادویات قطری مسلح افواج کے دو طیاروں میں لائی جانی تھی جس کے بعد اسے غزہ منتقل کیا جانا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ ابو مرزوق کے بیان کے بعد اسرائیلی فوج اور حکومت کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات عاید کیے جا رہےہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan