Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں مزید 54 شہید،96 زخمی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں چھ خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54شہری شہید اور نوے زخمی ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 34789 شہید اور 78,204 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan