غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اتوار کی شام وسطی غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مجاھدین نے نصب بارودی سرنگ کے حملے میں تین اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 11 دیگر زخمی کردیا۔
اسرائیلی “روٹر” ویب سائٹ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع “نیٹزاریم” راہداری میں اترتے ہیں۔ اس دوران ان پر القسام بریگیڈز نے ہاون راکٹوں سے حملہ کیا۔
القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ شہر کے جنوب میں واقع “نیتزارم” محور میں قابض فوج کی کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے “ٹیلیگرام” پلیٹ فارم کے ذریعے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے صہیونی فوج ایک بارودی سرنگ کی طرف آنے کے لیے موقع فراہم کیاجہاں دھماکہ خیز آلات نصب تھے۔ جب وہ وہاں پہنچے توان پر “F16” راکٹ استعمال کیے گئے جو شہریوں پر فائر کیے گئے لیکن پھٹے نہیں۔ اس حملے میں کم سے کم تین صہیونی فوجی جھنم واصل اور گیارہ زخمی ہوئے۔