Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں کسی غیرملکی فورس کو قبول نہیں کریں گے:عزت الرشق

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے عناصر کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گی۔حماس کے ایک رہ نما اور سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے وضاحت کی کہ حماس نے محصورغزہ کی پٹی کے لوگوں کو امداد اور ریلیف پہنچانے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں خاص طور پر ’اونروا‘ کی موجودگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی مانیٹرنگ کے لیے کسی غیرملکی فورس کو قبول نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی پر سمجھوتے تک پہنچنے کی صورت میں ایسے ممالک کی ضرورت ہے جو اس کی ضمانت دیں اور اس کے لیے اسرائیل کے عزم کی ضمانت دیں کہ وہ جنگ بندی کی پاسداری کرے گا نہ کہ اس کی نگرانی کے لیے اپنے اہلکاروں کا تقرر کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اپنی سرزمین پر کسی بھی غیر فلسطینی طاقت کی موجودگی کو مسترد کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan