Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کودشمن کا قبرستان بنا دیا، 720 فوجی گاڑیاں تباہ،سیکڑوں فوجی ہلاک

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی قابض فوج کا قبرستان بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بری دراندازی شروع ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کی 720 گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردیے گئے ہیں اور سیکڑوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران القسام مجاھدین نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر 15 سنائپر کارروائیاں کیں جن میں کئی فوجیوں کو جھنم رسید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن غزہ پر مسلسل بمباری اور معصوم لوگوں کے وحشیانہ قتل عام کے باوجود اپنا اعلان کردہ جنگی ہدف پورا نہیں کرسکا ہے۔ اسرائیلی قیدی اب بھی ہمارے پاس ہیں۔ اگر وہ انہیں زندہ دیکھنا چاہتا ہے تو اسے جنگ روکنا ہوگی۔

عزالدین القسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں تحریک کے خلاف جو جنگ چھیڑ رہی ہے اس میں اسرائیل کا اعلان کردہ ہدف ناکامی سے دوچار ہے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہنے ایک آڈیو ریکارڈنگ میں کہا کہ ہمیں ختم کرنے کا اسرائیل کا مقصد ناکامی سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کو جاری رکھنا ان اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دیتا جو اب بھی تحریک کے زیر حراست ہیں۔

دریں اثنا جمعرات کو القسام بریگیڈز نے تین اسرائیلی زیر حراست افراد کے ویڈیو کلپس نشر کیے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔ القسام کی طرف سے شائع ویڈیو میں 3 قیدیوں ایلیا ٹولڈانو، نک پیزر اور رون شرمین کو دکھایا گیا۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ ان تین قیدیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

یہ تینوں نوجوان غزہ کے علاقے شجاعیہ کالونی میں ایک عمارت سے قمیصیں اتارے ہوئے نکلے تھے، ان میں سے ایک سفید کپڑا بھی لہرا رہا تھا تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے ان تینوں پر فائرنگ کردی تھی۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے واقعہ کا اعتراف کیا اور اس پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانے کا بھی کہا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan