Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح 45 فی صد تک پہنچ چکی:وزارت محنت

کل اتوار کو غزہ کی وزارت محنت نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ بے روزگار افراد کی کل تعداد تقریباً ایک ملین  افراد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت محنت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقعے پر سرکاری میڈیا آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بے روزگاروں میں سے تقریباً 140,480 افراد وزارت محنت کے فلسطینی لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم پر رجسٹرڈ ہیں۔

وزیر محنت نے اس بات پر زور دیا کہ گذشتہ سال کے دوران 9,370 کارکنان اور فارغ التحصیل افراد کو عارضی روزگار کے منصوبوں کے ذریعے ملازمت دی گئی اور وزارت کئی پروگراموں اور منصوبوں کے ذریعے عارضی ملازمت کی خدمات فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں ورک پرمٹ کی براہ راست نگرانی کرتی ہیں جہاں اب تک تقریباً 19,000 درست ورک پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan