Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے الشفاء ہسپتال میں 200 افراد کو شہید اور 1000کو گرفتار کیاگیا

غزہ    (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطینی سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ “اسرائیلی” قابض فوج الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور اس کے اندر اور اس کے آس پاس موجود لوگوں کے خلاف اپنا جرم جاری رکھے ہوئے ہے۔ قابض فوجیوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ کمپلیکس کے اندر سے انہوں نے 200 سے زائد بے گھر شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جب کہ ایک ہزار افرادکو جبری طورپر اغواء کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا آفس کی سربراہ سلامہ معروف نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ کمپلیکس کی عمارتوں کے اندر موجود طبی عملے اور بے گھر افراد کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ ان کے سروں کے اوپر موجود عمارتوں کو بمباری سے تباہ کر دیا جائے گا۔ وہ تفتیش کے لیے باہر جائیں گے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا اور انہیں شہید کردیا جائے گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ الشفا میڈیکل کمپلیکس اور اس کے اطراف سے کچھ زندہ بچ جانے والوں کی شہادتوں کے مطابق قابض ٹینکوں نے کمپلیکس کی کئی عمارتوں پر بمباری کی اور اس کے بڑے حصوں کو آگ لگا دی، جب کہ وہ بمباری کرتے رہے اور گھروں اور شہریوں کو نشانہ بناتے رہے۔ ارد گرد کے علاقوں میں گھروں کو بشمول ان کے رہائشیوں کے سروں پر بمباری کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عینی شاہدین نے عندیہ دیا کہ قابض فورسز نے کچھ رہائشی عمارتوں کو سختی سے بند کر دیا جن میں رہائشی موجود تھے اور ان عمارتوں کو شیلنگ اور سنائپرز سے نشانہ بنایا جس سے ابتدائی طبی امداد نہ ملنے سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan