Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے مسلمانوں کی کامیابی تک اس تحریک کو جاری رکھیں گے، سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری امت غزہ کے ساتھ ہے، لیکن حکمران اس طرح ساتھ نہیں دے رہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو لاہور میں غزہ مارچ ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم اس تحریک کو اُس وقت تک جاری رکھیں گے، جب تک غزہ کے مسلمان کامیاب نہ ہوں، اس جدوجہد نے کشمیریوں کو بھی راستہ دکھایا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ آنے والا وقت فلسطین اور کشمیر کی آزادی کا ہے۔ ہماری حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے کہنے پر لوگوں کا خون نچوڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے کل گیس کی قیمت میں 172 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اب گیس کا بل اتنا زیادہ آنے لگا ہے، یہ زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ سراج الحق نے کہا پانچ سو ارب روپے سے زیادہ بجلی کی چوری ہوتی ہے، اس پر ان کا کنٹرول نہیں۔ اب لوگوں کے لیے اس حکومت نے پاکستان میں سانس لینا بھی مشکل بنا دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan