Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں ’اونروا‘ کے 171 ملازم شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا) نے گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے 171 ملازمین کی شہادت کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں ماہ کی 25 تاریخ تک غزہ میں جارحیت کے آغاز سے شہید ہونے والے ’اونروا‘ ملازمین کی کل تعداد 171 ہو گئی ہے۔

غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت میں “اسرائیل” نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ’اونروا‘ کی بہت سی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں سے تازہ ترین 14 مارچ کو غزہ کی پٹی کے وسط میں نصیرات کیمپ میں خوراک کی امداد کی تقسیم کے مرکز پر حملہ شامل ہے جس میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ’اونروا‘ کو فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے سے روک دیا۔

بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے “اسرائیل” غزہ تک انسانی ہمدردی کی رسائی کو محدود کرتا ہے، خاص طور پر زمینی راستے امداد کی فراہمی کو معطل کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan