Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ اسوقت مظلوم اور جارحیت کا شکار ہے، لیکن اسرائیل کی صورتحال ایسی نہیں، اردگان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام فریقین کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ عقل سلیم کی پیروی کرتے ہوئے، دیرپا امن کے حصول کے لیے ملاقات اور مذاکرات کریں۔ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے ترکی کی امداد کا حوالہ دیتے ہوئے اردوغان نے کہا کہ آج صبح ہم نے ایک طیارہ ادویات، خوراک، ڈائپرز اور طبی امداد کے ہمراہ مصر کے العریش ہوائی اڈے پر بھیجا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ اور ہماری انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ دونوں کے ساتھ فریقین کے مذاکرات جاری ہیں۔ ترکی کے صدر نے کہا کہ غزہ اس وقت مظلوم اور جارحیت کا شکار ہے، لیکن اسرائیل کی صورتحال ایسی نہیں ہے۔ 20 لاکھ افراد کی خوراک، بجلی اور پانی کی بندش انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی واضح مثال ہے۔ اردوغان نے خدشہ ظاہر کیا کہ فلسطین میں جاری تنازعات خطے میں پھیل جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan