Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس اور ترک انٹیلی جنس کے درمیان علاقائی صورتحال پر مشاورت

انقرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے تحریک کی قیادت کونسل کے سربراہ محمد درویش کی سربراہی میں ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن کے ساتھ گہرے اور تفصیلی مذاکرات کیے ہیں، جن میں غزہ کی پٹی پر بڑھتی ہوئی صہیونی جارحیت اور شرم الشیخ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے قابض اسرائیل کے مکر جانے اور معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد مکمل نہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

حماس کے اس اعلیٰ وفد میں بیرون ملک تحریک کے سربراہ خالد مشعل، غزہ کی پٹی میں تحریک کے سربراہ خلیل الحیہ اور مغربی کنارے میں تحریک کے سربراہ ظاہر جبارین شامل تھے، جنہوں نے انٹیلی جنس چیف کے سامنے معاہدے کے عمل اور اس سے جڑی تازہ ترین پیش رفت کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ وفد نے خصوصی طور پر قابض اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم، بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام، وحشیانہ بمباری اور معاہدے کی روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جو اگلے مراحل سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کو روکنے کا سبب بن رہی ہیں۔

حماس کی قیادت نے جنگ بندی کے معاہدے پر قائم رہنے کے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت اور اس کے تباہ کن اثرات کو روکنے کے لیے ترکیہ، مصر اور قطر کے ثالثوں کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ وفد نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام پر قابض اسرائیل کی اس کھلی اور ننگی جارحیت پر ایک واضح اور فیصلہ کن موقف اختیار کرے اور اس معاہدے سے مکمل انحراف کا نوٹس لے جس کی سرپرستی اور ضمانت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی تھی۔

وفد نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جاری صہیونی جرائم اور بالخصوص مسجدِ اقصی کے خلاف ہونے والی سازشوں، وہاں بار بار ہونے والے صہیونی دھاووں اور تیز تر ہوتے ہوئے یہودیانے کے ہتھکنڈوں کا بھی احاطہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے مسلسل حملوں، قابض صہیونی عقوبت خانوں میں اسیران کے خلاف جاری وحشیانہ تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفد نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ قابض اسرائیل کا نام جنسی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کی بلیک لسٹ میں شامل ہونا فلسطینی عوام پر ڈھائی جانے والی صہیونی سفاکیت کی حقیقی تصویر کو پوری دنیا پر واضح کرتا ہے۔

حماس کے وفد نے صدر طیب ایردوآن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو ترکیہ کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غاصب صہیونی دشمن کی جاری خونریز جارحیت کو ختم کرانے کے لیے مسلسل اور انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan