Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

غزہ میں غدار گروہ کے ساتھ جھڑپیں، حملے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقاومتی سکیورٹی سے وابستہ رادع فورس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے جنوبی علاقے موزا چوک کے مشرق میں نام نہاد یلو لائن عبور کرنے والے غداروں اور آلہ کار گروہوں کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا۔

رادع فورس کی جانب سے جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس گروہ کے کارندوں نے مغرب کی سمت دراندازی کی کوشش کی، جس پر وہ پہلے سے بچھائے گئے جال (کمین) میں پھنس گئے۔ بیان کے مطابق مزاحمتی مجاہدین نے صفر کے فاصلے سے ان غداروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گروہ کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ مسلح جھڑپ کے بعد اس گروہ کے باقی ماندہ کارندے اپنی جیپ گاڑی وہیں چھوڑ کر نام نہاد یلو ایریا کی طرف دم دبا کر بھاگ گئے۔ اس کارروائی کے کچھ ہی دیر بعد قابض اسرائیل کی بکتر بند گاڑیاں فضائی کور کے ساتھ آگے بڑھیں اور انہوں نے اسی گاڑی کو نشانہ بنایا جسے غدار پیچھے چھوڑ گئے تھے۔

رادع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے جری جوان مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانوں پر واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قوت رادع نے غاصب صہیونی دشمن کے آلہ کاروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سرزمین کا چپا چپا غداروں کے لیے ایک موت کا جال ہے، اور قابض اسرائیل کی فراہم کردہ کسی بھی قسم کی چھتری یا تحفظ انہیں میدانی کارروائیوں کا نشانہ بننے سے نہیں بچا سکے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan