Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

فلوٹیلا پر بحری کارروائی کو حماس نے سنگین جرم قرار دے دیا

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ قابض صیہونی فوج کی بحریہ کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر کیا جانے والا دہشت گردانہ حملہ بحری قزاقی کا ایک ایسا سنگین جرم ہے جس کے تمام ارکان مکمل طور پر واشگاف ہیں۔ یہ فلوٹیلا غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ ظالمانہ ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے ترکیہ کے ساحلوں سے روانہ ہوا تھا اور اس پر وحشیانہ حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور انہیں حراست میں لیا گیا۔

حماس نے پیر کے روز جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں مزید کہا کہ قابض اسرائیل کی فاشسٹ حکومت ان پرامن ہمدردوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف بحری قزاقی کے جرائم کا ارتکاب کرنے پر بضد ہے جو غزہ اور اس کے محصور غیور عوام کی مدد کے لیے اپنا انسانی اور اخلاقی فرض نبھا رہے ہیں، جبکہ یہ محصور عوام پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے مسلسل نسل کشی، بھوک پیاس اور بدترین ناکہ بندی کا سامنا کر رہے ہیں۔

حماس نے دنیا کے تمام ممالک، اقوام متحدہ اور انسانی و قانونی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سفاکانہ جرم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کریں اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر قابض اسرائیل کے جرائم پیشہ رہنماؤں کا کڑا احتساب کریں۔ تحریک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زیر حراست لیے گئے تمام سرگرم کارکنوں کو فوری طور پر رہا کروایا جائے اور غزہ کی پٹی میں بیس لاکھ سے زائد مظلوم فلسطینیوں پر مسلط کردہ غیر قانونی اور انتہائی ظالمانہ ناکہ بندی کے اس سنگین جرم کا اب فوری خاتمہ کیا جائے۔

تحریک نے دنیا بھر کے ان غیور اور آزاد منش سرگرم کارکنوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جو غزہ کے مظلوموں کا انسانی پیغام لے کر دنیا کے سامنے نکلے اور جنہوں نے قابض اسرائیل کی دہشت گردی، اس کے غرور اور فاشسٹ ہتھکنڈوں کو چیلنج کرنے کا پختہ عزم دکھایا۔ تحریک نے اپیل کی کہ فلسطینی عوام کی پشتیبانی، انصاف اور انسانی وقار کی اقدار کی فتح کے لیے آزادی اور صمود کے ان بحری قافلوں کی سرگرمیوں کو اس وقت تک مسلسل جاری رکھا جائے جب تک کہ یہ ظالمانہ ناکہ بندی ٹوٹ نہیں جاتی اور قابض صیہونی دشمن کا وجود ختم نہیں ہو جاتا۔

دوسری جانب، قابض اسرائیل کی بحری افواج نے آج پیر کے روز غزہ کی پٹی کی طرف بڑھنے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر زبردستی قبضہ کرنے کے لیے اپنے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جو ناکہ بندی کو توڑنے کی ایک نئی کوشش کے تحت گذشتہ جمعرات کو ترکیہ کے ساحلوں سے روانہ ہوا تھا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کی ایک خاتون سرگرم کارکن نے الجزیرہ مباشر کو اس افسوسناک صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قابض اسرائیل کے جارحانہ حملے اور راستے میں روکنے کی کارروائی کے بعد فلوٹیلا میں شامل لگ بھگ 23 بحری جہازوں سے ہمارا رابطہ بالکل منقطع ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قابض صیہونی بحریہ نے ان کشتیوں اور جہازوں پر سوار کم و بیش 180 انسانی حقوق کے کارکنوں کو وحشیانہ طور پر گرفتار کر کے قابض صہیونی عقوبت خانے منتقل کر دیا ہے جن کا راستہ صیہونی بحریہ نے روکا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan