Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ:اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء کیےگئے8 صحافی بدستورلاپتا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ صہیونی غاصب ریاست ان فلسطینی صحافیوں کو انتہائی مشکل حالات میں گرفتار کرکے انہیں اظہار رائے کے حق سے محروم کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے جبری طور پراغواء کیے گئے ہزاروں شہریوں میں کئی مرد اور خواتین صحافی بھی شامل ہیں جنہیں تا حال رہا نہیں کیا گیا۔

اسیران کلب نے کہا کہ چار خواتین صحافی اب بھی حراست میں ہیں، جن میں دودھ پلانے والی ماں بھی شامل ہیں۔ ان میں اخلاص صوالحہ، رولا حسنین، بشریٰ الطویل اور اسماء ہریشن شامل ہیں۔ انتظامی حراست میں صحافی سمیہ جوبرا کے علاوہ کئی دوسری صحافیوں کو گھروں میں نظربند کیا گیا ہے۔

کلب نے نشاندہی کی کہ قابض حکام نے “خفیہ فائل” کی موجودگی کے بہانے انتظامی حراست کی پالیسی کا استعمال کیا جس نے 7 اکتوبر کے بعد ہزاروں شہریوں کو گرفتار کیا گیا

اسیران کلب نے نشاندہی کی کہ غزہ سے چار صحافی اب بھی جبری گمشدگی کا شکار ہیں جن میں نضال الوحیدی اور ہیثم عبدالوحید شامل ہیں جنہیں جارحیت کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا اس کے علاوہ صحافی محمود زیاد علیوا اور محمد صابر عرب بھی شامل ہیں جنہیں غزہ کے الشفاء ہسپتال سے گرفتار کیا گیا تھا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan