غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے ہیں جن میں 26 شہری شہید اور 51 زخمی ہیں جنہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 34,622 شہری شہید اور 77,867 زخمی ہوئے ہیں۔
ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی ریاست کی فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کی پالیسی کےتحت غزہ کی ناکہ بندی سے لوگ فاقوں کا شکار ہیں۔