Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلیگ مارچ کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج کا حملہ

جمعرات کی سہ پہر غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی طرف سے فلسطینی پرچم بردار جلوس پرحملہ کرکے متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا۔ یہ پرچم بردار جلوس مقبوضہ بیت المقدس میں کل جمعرات کو یہودی آباد کاروں کے فلیگ مارچ کے خلاف نکالا گیا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکڑوں شہریوں نے غزہ کے مشرق میں واقع ملاکا کیمپ میں جا کر فلسطینی پرچم اٹھائے اور جلوس نکالا۔ اس موقعے پرمظاہرین نے ربڑ کے ٹائر جلا کر یروشلم شہر کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور نام نہاد یہودی فلیگ مارچ کو مسترد کردیا۔

قابض فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع ملاکا کیمپ کے مشرق میں مزاحمتی آبزرویٹری پر گیس بم برسائے۔

ایک دوسرے سیاق و سباق میں “فلیگ مارچ” کا آغاز جمعرات کی سہ پہر بیت المقدس شہر میں ہوا، جس میں اسرائیلی قابض پولیس اور سرحدی محافظوں کی بڑی تعداد کی طرف سے انتہا پسند یہودی گروپوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔

مارچ سے قبل 1,262 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا، اسرائیلی فوج اور پولیس نے انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan