Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فضائی حملے میں 4 صہیونی جھنم واصل، دوفلسطینی حملہ آور شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کی ایک بستی کے قریب مسلح فلسطینی نے فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم چار صیہونی آباد کار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ان میں دو حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ادھر قابض فوج نے فائرنگ کرنے والے دونوں فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مزاحمت کار کو فائرنگ کے موقعے پر ہی گولی ماری گئی جب کہ دوسرے نے اپنی گاڑی پر فرار ہونے کی کوشش کی جسے کچھ دیر بعد کچھ فاصلے پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق ’عیلی’یہودی بستی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک پٹرول اسٹیشن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار یہودی آباد کار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی مزاحمت کار موقعے پر ہی شہید ہوگیا۔

دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غرب اردن میں انجام دی جانے والی مسلح مزاحمتی کارروائی میں دشمن کو جانی نقصان پہنچنے پرفلسطینی قوم، مسلم اور عرب اقوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس نے فدائی حملے میں شہید ہونے والے دونوں مجاھدین کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی مجاھدین جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے رکن تھے۔ ان میں سے ایک کی شناخت 26 سالہ مہند فالح شحادہ کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ حافظ قرآن تھے اور اسرائیلی جیلوں میں قید بھی رہ چکے تھے۔ ان کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے عوریف قصبے سے تھا۔

شہید ہونے والے دوسرے القسام کارکن 24 سالہ خالد مصطفیٰ صباح تھے جنہوں نے جنوبی نابلس میں گذشتہ روز کی بہادرانہ کارروائی میں حصہ لیا  اور بعد میں دشمن فوج کے حملے میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan