Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فدائی حملے میں یہودی آباد کار جھنم واصل،پانچ زخمی، حملہ آورشہید

کل ہفتے کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل میں کریات اربع بستی کے قریب فائرنگ کی کارروائی میں ایک فلسطینی مزاحمتی کارشہید جب کہ ایک آباد کار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی نے الخلیل میں کریات اربع بستی کے قریب آباد کاروں کے ایک گروپ پر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کچھ فاصلے پرکھڑی اسرائیلی فوج نےگولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

اگرچہ شہید کی شناخت کی کوئی سرکاری فلسطینی تصدیق نہیں کرسکی ہے، ایک نیوز گروپ نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آور نوجوان شہید محمد کمال الجبعری تھا، جو الخلیل میں بیت عینون سے ہے۔ اس کا بھائی ایک سابق قیدی ہے جسے غرب اردن سے بے دخل کرکے غزہ بھیج دیا گیاتھا۔

درجنوں کارکنوں اور طلباء نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہید محمد کمال الجبعری کی شہادت کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے اس کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

قابض فوج نے الخلیل میں بیت عینون میں شہید الجبعری کے اہل خانہ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

آپریشن کی تفصیلات میں عبرانی رپورٹس میں ابتدائی طور پر دو آباد کاروں کے زخمی ہونے کی بات کی گئی۔ تاہم واللا ویب سائٹ نے فدائی حملے میں زخمیوں کی تعداد چھ بیان کی تھی۔ جن میں سے ایک آباد کار بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan