منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج نے حفظ قرآن کے زید بن ثابت سینٹر کے ڈائریکٹر عبدالرحمن بکیرات کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بےدخل کردیا۔ ان کی مسجد اقصیٰ میں واپسی پر عاید پابندی مین توسیع کی جا سکتی ہے۔
بکیرات نے قدس پریس کو بتایا کہ قابض ریاست کی انٹیلی جنس نے اسے القدس کے القشلہ پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔ اسے ایک ہفتے کے لیے الاقصیٰ سے نکال دیا گیا۔ پابندی کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں دوبارہ پولیس تھانے طلب کیا جائے گا اورممکنہ طورپر ان پر عاید پابندی میں توسیع کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقصیٰ میں میری موجودگی کا تعلق حفظ قرآن کریم کی سرگرمیوں سے ہے۔ آباد کارخاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں نمازیوں کو مشتعل کرکے مسائل پیدا کیے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ القدس شہر میں خاص طور پر الاقصیٰ میں محافظوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔
درایں اثنا قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ میں کام کرنے والے محکمہ اوقاف کے ملازمین کو کام سے روک دیا۔