Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی خاتون رہ نما ھنادی الحلوانی کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی سرکردہ سماجی اور مذہبی رہ نما معلمہ ہنادی حلوانی کو مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتے کے لیے بے دخل  کردیا ہے۔ اس بے دخلی کے فیصلے میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔

قابض حکام نے حلوانی کو کل بدھ کو انٹیلی جنس کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیے جانے کے بعد مسجد اقصیٰ بدری کا حکم دے دیا گیا۔

قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الجوز محلے میں تعینات حلوانی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور انہیں فوری پوچھ گچھ کے لیے سمن سونپ دیا۔

حلوانی مسجد اقصیٰ کی مستقل نمازی ہیں۔ وہ کئی بار اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرقبلہ اول سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

قابض دشم نے حلوانی کو انتقامی کارروائیوں کا باربار نشانہ بنایا۔ اسے سفر کرنے سے روکا اور اس کی ہیلتھ انشورنس بند کردی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan