Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی اساتذہ کے دن کے سلسلے میں حماس کی طرف سے غیر معمولی پذیرائی

حماس نے غزہ میں بطور استاد اور معلم کردار اد کرنے والے سبھی خواتین و حضرات کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو نئی نسل کو زیور تعلیم کے ساتھ ساتھ جذبہ حریت سے نواز رہے ہیں اور فلسطینی سر زمین سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے انتہائی قیمیتی کردار ادا کر رہے ہیں۔

حماس کی طرف سے اساتذہ کی پزیرائی کے لیے حما س کا یہ بیان فلسطینی اساتذہ کے دن منانے کے سلسلے میں سامنے آیاہے۔    بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہم ان تمام اساتذہ کی تحسین کرتے ہیں فلسطین کے اندر یا فلسطین سے باہر دنیا بھر میں موجود نئی فلسطینی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے کردار اد ا کر رہے ہیں۔

 یہ فلسطینی اساتذہ ہی ہیں جو نئی نسل میں اپنے وطن کی محبت اور حق واپسی روح پھونکنے کے علاوہ امہ سے انہیں جوڑے ہوئے ہیں نیز اپنی اقدار کے دفاع کے لیے تیار کر رہے ہیں۔  انہی اساتذہ کی بدولت مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے تحفظ کا جذبہ بیدار رکھے ہوئے ہیں۔

 بیان میں اس امر کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی  فلسطین سکولوں کے نصاب پرتبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انشا اللہ اسے ناکامی ہو گی اور اسے جعلی تاریخ  فلسطینی بچوں کو پڑھانے دی جائے گی نہ ثقافتی اقدار کو گدلا کرنے اجازت دی جائے گی۔ نہ ہی مسجد اقصٰی کے بارے میں مسخ شدہ حقائق فلسطینی بچوں کے ذہنوں میں ڈالنے کی اجازت دی جائے گی۔

 حماس کی طرف سے جاری کردہ اس بیان میں اس جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ فلسطینی اساتذہ کے تحفظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو فوری بنیادوں پر ممکن بنایا جائے۔

بیان میں شہید اور زکمی و معذور کیے جانے والے اساتذہ کرام کے لیے دعائیں کی گئی ہیں ۔ نیز جیلوں میں قید اساتذہ کی جلدی رہائی کے لیے دعا کی گئی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan