Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین کاز کے خلاف عالمی اور مقامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مفتی گلزار نعیمی

اسلام آباد (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطین کاز کے خلاف عالمی اور مقامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حرم پاکستان کے چیئر مین نے جمعرات کی شب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کر رہے تھے اور ان کے ہمراہ ورکنگ کمیٹی اراکین علی واصف، قاسم رضا ، سجاد علی اور محمد باقر موجود تھے۔

مفتی گلزار نعیمی نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اہل حرم نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کی آواز کو اٹھانے کے لئے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا ہے اور آئندہ بھی اس کام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

علامہ مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ آج عالمی اور مقامی سطح پر فلسطین کاز کو فراموش کرنے کی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے تا کہ چند ڈالروں کے عوض مسئلہ فلسطین کو عوام کے دل اور دماغ سے نکال دیا جائے لیکن ہم ایسی کسی سازش کو پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر پاکستان میں صہیونیوں کی خدمت کر کے سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوں گے ایسا ہر گز نہیں ہو گا اور ایسی تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کاز پر قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے راستے پر گامزن ہیں اور قائد و اقبال کے پاکستان میں اسرائیل جیسی غاصب اور ناجائز ریاست کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پاکستان کے خلاف امریکی و اسرائیلی سازشوں کے مقابلہ میں متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فلسطین کے دفاع کو پاکستان کا دفاع قرار دیا۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے چئیر مین جماعت اہل حرم کا شکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan