Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے معاملے پر عالمی ردعمل میں اضافہ

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورپی یونین کے نمائندے کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ان کے اپنے ہی گھروں سے زبردستی بے دخل کرنے اور ہجرت پر مجبور کرنے کی ظالمانہ اور مجرمانہ پالیسی مسلسل جاری ہے۔

یورپی یونین نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب صیہونیوں کے زیر عتاب مظلوم فلسطینیوں کے حالات زندگی اب بھی انتہائی مخدوش اور ابتر ہیں۔ بیان میں خاص طور پر سلوان بلدہ کا ذکر کیا گیا ہے جہاں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران مقامی فلسطینی آبادی کو زبردستی نکالنے اور ان کے آشیانوں کو مسمار کرنے کی سفاکیت میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ میں یورپی یونین کے مشن کے سربراہان کے باہمی اتفاق سے جاری کردہ ایک مفصل بیان میں یورپی یونین کے نمائندے نے واضح کیا کہ غاصب صیہونی دشمن نے گذشتہ اٹھارہ مہینوں کے دوران بطن الہویٰ اور حی البستان کے علاقوں میں پچاس سے زائد فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ لگ بھگ تین سو معصوم اور مظلوم افراد کو ان کے اپنے آبائی گھروں سے زبردستی نکال کر ہجرت پر مجبور کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید ہولناک انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف ان دو علاقوں میں اب بھی تقریبا دو سو فلسطینی مکانات کو غاصب صیہونیوں کی طرف سے مسمار کیے جانے یا ان کے جائز مالکان کو وہاں سے زبردستی نکالے جانے کا شدید اور فوری خطرہ لاحق ہے۔

یورپی یونین نے قابض اسرائیل کی بستیوں کی تعمیر کی صیہونی پالیسی اور ان کی تمام تر توسیع پسندانہ سرگرمیوں کی ایک بار پھر شدید الفاظ میں مخالفت کی ہے، بشمول مقبوضہ بیت المقدس کے اندر اور اس کے ارد گرد جاری نسل کشی اور زمینوں پر قبضے کے اقدامات، جو بین الاقوامی قانون کے تحت سراسر غیر قانونی اور مجرمانہ ہیں۔ یورپی یونین نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ قابض اسرائیل کے یکطرفہ اور خود ساختہ قوانین اسے بین الاقوامی برادری کے سامنے ان فرائض سے ہرگز سبکدوش نہیں کر سکتے جو مقبوضہ علاقوں کے انتظام اور وہاں کے مقامی باشندوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اس پر عائد ہوتے ہیں۔

یورپی یونین کے نمائندے نے صیہونی مظالم کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ اس تناظر میں قابض صیہونی دشمن کی طرف سے اٹھائے جانے والے یکطرفہ اقدامات، جیسے فلسطینیوں کی جبری منتقلی، گھروں سے بے دخلی، مکانات کی مسماری اور جائدادوں کو بحق سرکار ضبط کرنا، پہلے سے موجود کشیدہ صورتحال کو مزید بھڑکانے اور مظلوم فلسطینی عوام کی انسانی تکالیف اور مصائب میں بے پناہ اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

اپنے بیان کے آخر میں یورپی یونین کے نمائندے نے قابض صیہونی حکام پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری ان تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں اور سفاکیت کو فوری طور پر بند کریں اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی تمام تر ذمہ داریوں پر مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan