Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

انجن آئل ختم ہونے سے غزہ کے ہسپتالوں کے جنریٹرز بند ہونے کا خطرہ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے لیکوڈ انجن آئل کے مکمل خاتمے کے باعث غزہ کے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں برقی جنریٹرز کے اچانک بند ہونے کے شدید خطرے سے خبردار کیا ہے ۔ انہوں نےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان حالات میں جنریٹرز کو مسلسل چلانا ان کے انجنوں کی مکمل تباہی اور جلنے کا باعث بن سکتا ہے۔

وزارت صحت نے جمعرات کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ انجینئرنگ ٹیمیں انتہائی پیچیدہ تکنیکی حالات میں کام کر رہی ہیں۔ وہ ہسپتالوں کے حساس شعبوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے برقی جنریٹرز کی نگرانی اور ان کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔

وزارت صحت نے وضاحت کی کہ ضروری انجن آئل کی عدم فراہمی اور مطلوبہ دیکھ بھال کی غیر موجودگی میں جنریٹرز کے مسلسل استعمال اور انہیں ہزاروں گھنٹے مسلسل چلانے سے صورت حال انتہائی خطرناک مرحلے تک پہنچ چکی ہے، جو کسی بھی لمحے ان کے مینوفیکچرنگ اور مکینیکل ڈھانچے کے بیٹھ جانے کا پیش خیمہ ہے۔

وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ آئل کی عدم موجودگی کی وجہ سے جنریٹرز کے انجنوں کا جل جانا انہیں مستقل بنیادوں پر بیکار کر دے گا، حتیٰ کہ بعد میں آئل فراہم بھی کر دیا جائے جو طبی مراکز کی کارکردگی کو مسلسل درپیش خطرات کو مزید سنگین بنا دے گا۔

وزارت صحت نے تمام متعلقہ فریقوں سے فوری اور اضطراری مداخلت کر کے ضروری سامان فراہم کرنے کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا اور خبردار کیا کہ اب خطرہ صرف انجن آئل کی کمی تک محدود نہیں رہا، بلکہ بجلی کے باقی ماندہ جنریٹرز کی مکمل ناکامی اور تباہی کا سبب بن رہا ہے، جس کے براہ راست اثرات ہسپتالوں کے حساس شعبوں کو طبی خدمات کی مسلسل فراہمی کی صلاحیت پر پڑیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan